• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ مافیا کیخلاف موصول

املتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہوئیں ۔اولاد کی جانب سے گھر سے نکالے گئے والدین بھی داد رسی کے لئے ریونیو کچہری پہنچ گئے۔ وراثتی انتقال میں تاخیر اور انتقالات میں غلطیوں کی اصلاح کے لئے بھی درجنوں درخواستیں موصول ہوئیں۔گزشتہ10 کچہریوں میں 12097 درخواستیں موصول ہوئیں اور 11927 حل کی گئیں۔76 درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے زیر التواءہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے وراثتی انتقال میں تاخیر بارے درخواستوں پر24 گھنٹوں کے اندر عملدر درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیرمحمود، عدنان بدر،سب رجسٹرارز کامران بخاری، جمیل حیدرشاہ کے علاوہ تمام تحصیلدار، قانون گو، پٹواری، اراضی ریکارڈ سنٹر اور ڈومیسائل برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔
تازہ ترین