صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا، پشاور اور ایبٹ آباد میں رات 8 بجے کاروباری مراکز بند ہوں گے جبکہ ہفتے میں 2 دن کاروباری سرگرمیاں بند اور دفاتر میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں 8 اگست سے ان ڈور شادی بیاہ کی تقریبات، ان ڈور کلچر، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی تفریحی پارکس، واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد میں پبلک پارکس سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی جبکہ ان ڈور جمز کورونا ویکسین لگانے والوں کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔