• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی تنخواہ بند کرنے، اضافی کرایہ لینے کی دھمکی

پاکستان ریلوے کی جانب سے ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست تک تمام ملازمین کورونا وائرس کی ویکسینیشن کرا لیں ورنہ یکم ستمبر کو ان کی تنخواہ بند ہو جائے گی۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسی نیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء سے 20 سال سے اوپر نان ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے تمام نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹرین میں سفرکی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہنا ہے کہ تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین