متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک پھنسے ہوئے مستقل رہائشیوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک میں پھنسے ہوئے یو اے ای کے مستقل ویزا ہولڈرز واپس آسکتے ہیں۔ امارات کے مستقل ویزا ہولڈر 5 اگست سے براہ راست فلائٹ کے ذریعے آسکتے ہیں۔
دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکام نے مستقل ویزا ہولڈرز کیلئے 6 کیٹیگریز کا اعلان کیا ہے۔ جن میں میڈیکل ورکرز، اساتذہ، طلبہ، مریض اور سرکاری اداروں کےملازمین شامل ہیں۔ مستقل رہائشیوں کو کورونا وائرس کی مکمل ویکسی نیشن کا ثبوت بھی جمع کرانا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق امارات میں ویکسین لگوانے والے مستقل رہائشی ویزا ہولڈرز واپس آسکیں گے۔ جبکہ واپسی سے پہلے یو اے ای حکومت مسافروں کے دستاویزات کی تصدیق کرے گی۔