کراچی کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
لانڈھی، کورنگی، اورنگی اور ملیر میں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، سی ون ایریا اور لائنز ایریا میں بھی بجلی غائب ہے۔
کیماڑی، ہاکس بے، قائدآباد، اسکیم 33، ایف بی ایریا اور ناگن چورنگی سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
اولڈ سٹی ایریا، نیو کراچی، سرجانی، لائنز ایریا میں 15گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں میں رات 12 سے صبح 8 بجے تک 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی چوری جرم ہے، بروقت بلوں کی ادائیگی سے لوڈشیڈنگ میں کمی یا اس کا خاتمہ ممکن ہے، کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، صارفین کو مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتے۔