وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ چھ ستمبر کی تقریب میں مدعو ہونا میرے لیے قابل فخر ہے، بُنیان المَرصُوص آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام دفاعِ پاکستان سے متعلق نئی تاریخ رقم کرنے پر اپنی فوج کی ممنون ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کا دن وطن کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔