انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا، امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچ گئی، سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔ امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔
امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔