• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کو فوجی ساز و سامان کی ترسیل میں اضافہ کر رہے ہیں، نیٹو

نیٹو نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو فوجی سازوسامان کی ترسیل میں اضافہ کر رہا ہے۔

یہ اعلان نیٹو کی جانب سے اس کی ترجمان Oana Lungescu نے نیٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔ 

ترجمان کے مطابق نیٹو افغانستان کو فوجی ساز و سامان کی ترسیل میں اضافہ کر رہا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق اس سال کے دوران اب تک نیٹو نے افغان فورسز کو 70 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سپلائی اور آلات عطیہ کیے ہیں۔

اس سامان میں طبی سامان سے لیکر ہائی ٹیک آلات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین