• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 25 ملزمان گرفتار، 10 موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد، منشیات کا اڈہ مسمار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان گرفتار کرکے 10مسروقہ مو ٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلا ت کے مطابق اے وی ایل سی نے 6 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کے 8 سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں ۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق گرفتار ملزمان میں آذر ولد عمر، انیس ولد ابو بکر، عبدالصمد ولدیونس، شفیق ولد رفیق، شان ولد حق نواز اور اعجاز ولد مشتاق شامل ہیں،ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں چوری کرکے کراچی کے علاوہ ساکران (بلوچستان) میں بھی نشہ کے عوض فروخت کر تے ہیں،ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں تھانہ کھارادر، عزیز آباد،یوسف پلازہ،گبول ٹائون اور تھانہ گلبرگ کی حدود سے چوری کی گئی تھیں ۔اورنگی ٹاؤن پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان میں محمد اکرام ولد اکرم، عبدالقیوم ولد فیض علی، عدنان ولد حمید، ارسلان ولد شاہد، سید ابوزر ولد سید عقیل اور مصطفیٰ ولد عرفان شامل ہیں ۔ابراہیم حیدری پولیس نے علی اکبر شاہ گوٹھ میں منشیات کے اڈے کو مسمار کرکے13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اپریشن کے دوران ریپڈ رسپانس فورس اور خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔گرفتار ملزمان میں زل رحمان عرف الطاف عرف منا، احمد، رمضان، عزیزالرحمٰن، رحیم اللہ، محمد احسان، عبدالرحمن عرف منا، عالم، یونس، ارمان، جہانگیر، حمیداللہ اور رفیق اسامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، 10 کلو سے زائد چرس اور چھینے گئے موبائل برآمد کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین