• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی نصف آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

پیرس (اے ایف پی) یورپی یونین کی نصف آبادی کی کورونا ویکسین مکمل ہو چکی ہے ۔ 27ممبر ممالک میں 224ملین افراد کو ویکسین لگ چکی ہے ،جو امریکا میں لگائی گئی ویکسین سے زیادہ ہے ۔ویکسین لگانے والے بڑے ممالک میں اسپین سرفہرست ہے ۔اسپین میں 58.3 فیصد ، اٹلی (54.4 فیصد) ، فرانس (52.9) اور جرمنی (52.2) آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے ۔

تازہ ترین