• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت ددھوچہ ڈیم کی زمین کا معاملہ حل کرے،سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ددھوچہ ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی زمین ایکوائر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ عدالت عظمی نے پنجاب حکومت کو مقامی افراد سے مل کر زمین کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ددھوچہ ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی زمین ایکوائر کرنے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت ڈیم کیلئے زمین دینے والے مقامی افراد نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت ڈیم کیلئے لی گئی زمین کا معاوضہ ادا نہیں کر رہی۔ دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق زمین ایکوائر کی گئی ،مقامی افراد کو زمین کی قیمت کے مطابق معاوضہ ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین