کوئٹہ(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین سپورٹس کو آج جتنی حوصلہ افزائی مل رہی ہے پہلے کبھی نہیں دیکھی، آج ویمن کرکٹرز کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا‘کھیل سے کرپشن کے خلاف لڑنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔ کھیل چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں، لیڈر شپ کی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں،کھیل سے لیڈر شپ نکلنے کی مثال وزیرِاعظم عمران خان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر ویمن لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ تین سال میں 18 بلین سپورٹس پر خرچ کئے گئے ہیں، اتنی بڑی رقم سپورٹس پر خرچ کرنا خوش آئندہ ہے۔