• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام عمران سے مایوس، حقیقی جمہوری حکومت چاہتے ہیں، بلاول

عوام عمران سے مایوس، حقیقی جمہوری حکومت چاہتے ہیں، بلاول 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام عمران سے مایوس، حقیقی جمہوری حکومت چاہتے ہیں، سلیکٹڈ اپنے امیر دوستوں سے فائدہ بٹورنے میں مصروف ،غریبوں کی بالکل بھی پرواہ نہیں۔ایک بیان میں چیئرمین پی پی کاکہناتھاکہ ملک میں بڑھتی ناامیدی کا سبب وہ شخص ہے، جس نے عوام سے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا،حکومت کے کھوکھلے وعدے کسی کاغذ کے ٹکڑے پر لکھنے کے بھی قابل نہیں ، پاکستان کے عوام ایک حقیقی جمہوری حکومت چاہتے ہیں، عوام کو درپیش مشکل معاشی حالات کے دوران، مجھے وہ غریب ہم وطنوں کا احساس ہے، جو شدید غربت، بیروزگاری اور اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے کا شکار ہیں، سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم اپنے امیر دوستوں سے فائدہ بٹورنے میں مصروف ہیں اور انہیں غریبوں کی بالکل بھی پرواہ نہیں، یہ سلیکٹڈ لوگ سمجھتے ہیں کہ شیلٹرز بناکر اور خوراک کی ٹرکیں نکال کر ملک کو چلایا جا سکتا ہے لیکن یہ لوگ کم آمدنی والے طبقے کو درپیش مسائل کو سمجھنے سے قاصر ہیں، عام آدمی کے لئے معاشی طور پر سنبھالنے اور اپنے بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین