• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 99.04 فیصد طلباء کامیاب

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارت کے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے طویل انتظار کے بعد 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس مرتبہ 10ویں جماعت کے 99.04 فیصد طلباءکامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ جبکہ دہلی میں کامیابی کی شرح 98.89فیصد رہی۔گزشتہ کئی سال کی طرح اس باربھی لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔ پورے ملک کی 99.24 فیصد لڑکیاں، جبکہ 98.89 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ٹرانسجینڈرروں کے کامیاب ہونے کی شرح صد فیصد رہی۔ سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کے امتحان میں گزشتہ سال 91.46 فیصد اور سال 2019 میں 91.10 فیصد طلبا کامیاب ہوئے تھے۔

تازہ ترین