اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ ادویات پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے زیر سپلائی چین کا بڑا حصہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ۔ یہ حصہ ڈسٹری بیوٹرز ، ڈیلرز ، سب ڈیلرز ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر مشتمل ہے۔ دستاویزی اقدام کے طور پر ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو فروخت پر بالترتیب 0.1فیصد اور 0.5فیصد کی شرح سے معمولی ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کی شق 236 جی اور 236 ایچ کے تحت فروخت کنندگان سے وصول کرنا ضروری ہے۔یہ ٹیکس ادویات پر نہیں بلکہ سپلائی چین میں شامل تاجروں کی آمدنی پر ہے۔