• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن پر جانیں نچھاور کرنیوالے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پولیس شہداء کے دن کے موقع پر کہنا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے پولیس شہداء ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین