• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن لگانے کا خواب آیا، صبح لگادیا: خرم شیر زمان

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو خواب آیا لاک ڈاؤن لگا دوں تو صبح اُٹھ کر لاک ڈاؤن لگادیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی 13 سال میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کرسکی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے، یہ نالائق اعلیٰ کا ٹولہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی گلی میں گٹر کے ڈھکن نہیں ملیں گے بلکہ ہر گلی محلے میں ہزاروں کی تعداد میں کتے ملیں گے۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ کتے کاٹ لیں تو ریبیز کی ویکسین نہیں ملتی جبکہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز ہورہا ہے تو وہ لاڑکانہ میں ہورہا ہے۔

تازہ ترین