• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازیکاڈینیل اداکاری سے پہلے PIA میں کیا کرتی تھیں؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل قومی ایئر لائن پی آئی اے میں نوکری کرتی تھیں۔

سلجھی ہوئی سنجیدہ اور انڈسٹری کی چکا چوند روشنیوں سے دور رہنے والی اداکارہ ازیکا ڈینیل کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔


اس دوران ازیکا ڈینیل نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی بات کی، ازیکا ڈینیل کا بتانا تھا کہ ’وہ شوبز میں جب آئی تھیں تو اُس وقت وہ ایئر لائن میں جاب کرتی تھیں، وہ اس انڈسٹری میں آنے سے قبل پی آئی میں بطور کیبن کریو کام کیا کرتی تھیں۔‘

انہوں نے قومی ایئر لائن میں اپنی نوکری کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی ایئر لائن میں وہ ڈومیسٹک فلائٹس کے لیے کام کیا کرتی تھیں، 6 مہینے بعد سارا اسٹاف نیشل اور انٹر نیشل فلائٹس کے لیے قابل ہو جاتا ہے مگر انٹرنیشنل فلائٹ کے ساتھ جانے کے لیے آپ کو بہت سیاست کرنی پڑتی ہے۔‘

تازہ ترین