• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ خان اور انوشکا شرما کی پرانی یاد تازہ

بھارتی شوبز انڈسٹری کے کنگ، شاہ رُخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کو 4 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘   کے تصدیق شدہ انسٹا گرام پیج پر شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی سپر ہٹ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔


ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے شیئر کیا فلم کا پوسٹر فلم کے شائقین کو 4 سال پیچھے لے گیا ہے۔

شائقین کی جانب سے آج بھی اس فلم کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ان دونوں اداکاروں کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

ریڈ چلی پروڈکشن ہاؤس نے اپنی پوسٹ پر ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا  کہ ’کچھ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی ایک سفر ہے اور یہ محبت ہی ہے جو اس سفر کی قدر مزید بڑھا دیتی ہے۔‘

تازہ ترین