بالی ووڈ کے عہد ساز گلوکار اور اداکار کشور کمار کے پرستار آج ان کی 92ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
انکے متعدد گائے ہوئے گیتوں نے ایک جنریشن کو متاثر کیا اور آج بھی ان کے گانے اتنے ہی پسند کیے جاتے ہیں جتنے کے آج سے 25، 30 برس قبل پسند کیے جاتے تھے۔
ان گانوں میں آنے والا پل، میرے سپنوں کی رانی اور ساتھی رہے جیسے کئی گیت شامل ہیں۔ جبکہ وہ چند ایک ہٹ فلموں میں اداکاری کرتے بھی نظر آئے جن میں پڑوسن، ہاف ٹکٹ اور چلتی کا نام گاڑی شامل ہیں۔
گو کہ انھیں بالی ووڈ میں بہترین پرفارمر کے طور پر اکثر یاد کیا جاتا ہے لیکن کشور کمار کو ان کے نرالے پن کی وجہ سے بھی لوگ پہنچانتے ہیں۔
جی ہاں! یہ انکا نرالا پن ہی تھا کہ انھوں نے ممبئی میں اپنے گھر کے ارد گرد اٹلی کے مشہور زمانہ وینس کی طرح کے نہر تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ جب اس کام کے لیے انھوں نے زمین کی کھدائی شروع کروائی تو اس وقت وہ حیران رہ گئے جب کام کرنے والے مزدوروں کو وہاں سے انسانی ہاتھ کا ایک ڈھانچہ اور پیروں کے چند انگوٹھے ملے، جس کے بعد کوئی بھی اس کھدائی کے لیے تیار نہ ہوا اور یہ کام ختم کرنا پڑا۔