• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: برج الخلیفہ دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں شامل

دبئی کی مشہور زمانہ اور بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا نام دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب برج الخلیفہ کا شمار آیا صوفیہ، اردن میں چٹانوں کو تراش کر بنائی گئی عمارت پیٹرا اور تاریخی تاج محل کی فہرست میں آگیا ہے۔

اس سے قبل برج الخلیفہ کے پاس دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز موجود تھا۔ تاہم اب یہ تاریخ کی خوبصورت عمارتوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔

اس مشہور عمارت کو گلوبل ٹریول ویب سائٹ نے دنیا بھر میں موجود بگ سیون فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ 828 میٹر بلند یہ اسکائی اسکریپر ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع ہے اور یہ اس فہرست میں 50ویں نمبر پر ہے۔

اسکی ٹرپل لوبڈ فٹ پرنٹ جو کہ ہائمونوکلیز کے پھول یا اسپائڈر للی کی طرح ہے، اور  اس کی موڈیولنگ بھی اسی طرح کی گئی ہے۔

تازہ ترین