• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے کے باوجود اسپتال میں داخل ہونا پڑا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

کورونا وائرس  میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اسپتال سے عوام کے لیے پیغام میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ان کا اسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے، وہ پوری قوم کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان دو فیصد خوش قمست لوگوں میں سے ہیں، جنہیں سب سے پہلے چین کے تعاون سے ویکسین لگی۔

 جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

تازہ ترین