واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے وہ فیصلے کرے جنہیں وہ مناسب سمجھتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم برطانیہ، اسرائیل، رومانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اس حملے کا اجتماعی جواب دیا جائے گا جس میں ملوث ہونے کی ایران تردید کر چکا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ بارہا اس جانب اشارہ کر چکے ہیں کہ سلطنت عمان کے ساحل کے نزدیک میرسر سٹریٹ آئل ٹینکر پر ڈرون طیارے کے ذریعے ہونے والے حملے کے پیچھے ایران ہے۔ اپنے تبصرے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین سیکی نے کہا کہ ایران کے اقدامات غیر مقید جوہری پروگرام کے جلو میں چیلنج اور خطرہ بن رہے ہیں۔