• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر بہاولپور اور فورٹ عباس میں کئی فلاحی منصوبے شروع کرنے کا خواہاں

بہاول پور(توصیف احمد) قطر حکومت کی جانب سے بہاول پور اور تحصیل فورٹ عباس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ سنٹر ہوبارہ بسٹرڈ سمیت متعدد وائلڈ لائف اور چیریٹی پراجیکٹس شروع کرنے کی خواہش کااظہار، شاہی خاندان کے فردکا چیئرمین سینیٹ کو مراسلہ، چیئرمین سینیٹ نے وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے فرد علی بن عبداللہ جاسم التھانی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کوایک خط جاری کیاگیاہے۔ مراسلے میں گورنمنٹ آف قطرکی جانب سے ضلع بہاول پور اور تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر میں وائلڈ لائف اور چیریٹی سے متعلقہ متعدد پراجیکٹس شروع کرنے کی خواہش کااظہارکیاگیاہے جس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ سنٹر فار ہوبارہ بسٹرڈ، ہوبارہ بسٹرڈ سے متعلقہ بیماریوں کیلئے ہسپتالوں کاقیام، ہوبارہ کے حوالے سے ہی جدید سائنٹیفک لیبارٹری کاقیام، ہوبارہ برڈز کی بریڈنگ اور قدرتی ہجرت کیلئے ہوبارہ ری ہیبلی ٹیشن ایریا کاقیام۔اس میں مزید بتایاگیاہے کہ ہوبارہ سنٹرز کے قیام کے بعد ہرسال 200سے 500ہوبارہ برڈز اس میں چھوڑے جائیں گے اوروقت کے ساتھ تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔ چیرٹی پراجیکٹس کے تحت 50سے 100بیڈز کے تین ہسپتال،5ہیلتھ کلینکس، 10نئے سکول، 10نئی مساجد اور غریبوں کیلئے ایک لوکاسٹ ہاؤسنگ سکیم (فری آف چارج) بنانے کی خواہشمند ہے۔

تازہ ترین