• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو نالائق اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، لندن سے نواز شریف اور بانی متحدہ کو نہ لاسکا، شیخ رشید

لندن سے نواز شریف اور بانی متحدہ کو نہ لاسکا، شیخ رشید


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے برطانیہ سے نوازشریف اور بانی متحدہ کو واپس لانے کے معاملے سے ہاتھ اٹھالیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نہ نوازشریف کو لاسکا ہوں نہ ہی بانی متحدہ کو ‘وزیراعظم عمران خان کو نالائق اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں‘ دونوں پارٹیز میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں‘شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ انتخابات کے دنوں میں نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے‘ وہ وہی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں جو انہوں نے سعودی عرب سے نواز شریف کو لانے کے لیے اختیار کی تھی۔امید ہے اپوزیشن کے کرپشن کیسز کا فیصلہ دو سال میں ہوجائے گا‘خطے میں حالات تیزی سے بدلتے جا رہے ہیں ‘الگے 6ماہ اہم ہیں ۔اپوزیشن پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے، ملک خاک ٹھیک کرنا ہے‘یہ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کیلئے سیاست کر رہی ہے، ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں بھی کرپٹ لوگوں کے خلاف جھاڑو پھیر دیں گے،شہبازشریف نے ای سی ایل سے نوازشریف کا نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی۔عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین