• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عرفان کا اعزاز

ُپشاور(خصوصی نامہ نگار)شعبہ میکینکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یو ای ٹی) پشاورکے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد العزیز عرفان کو پاکستان میں انرجی ایفیشنسی کے تصور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرزنے ایشیا برصغیر ریجن کے علاقائی ایوارڈ2021 سے نوازا ہے۔ان کو یہ ایوارڈ انرجی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیٹگری میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان نے پاکستان میں انرجی ایفیشنسی اور انرجی آڈٹس کے کورسز متعارف کروائے اور انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں ایکسپین آف کمپنیʼسنٹر فار انڈسٹریل اینڈ بلڈنگ انرجی آڈٹس "کے نام سے قائم کی ہے، پاکستان میں صنعتی توانائی کے استعمال کو جانچنے کیلئے پہلا ڈیٹا بیس بھی شروع کیا ۔وہ حکومت اور انڈسٹری کے کیلئے ہر سطح پر توانائی کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
تازہ ترین