• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی سالگرہ کا دن شاہی خاندان کیلئےخاص کیوں ہے؟

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ روز 4 اگست کو اپنی 40ویں سالگرہ منائی ہے،  میگھن مارکل نے اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد اور کئی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں بھی وصول کی ہیں۔

شاہی خاندان کے لیے 4 اگست کا دن ایک طویل عرصے سے بہت خاص دن رہا ہے کیونکہ یہ دن ملکہ برطانیہ کی والدہ الزبتھ بوزلیون کا بھی پیدائش کا دن ہے جو کہ  4 اگست 1900ء کو پیدا ہوئی تھیں۔

شاہی خاندان کے افراد نے میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خصوصی پوسٹس شیئر کیں۔

شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سسیکس رائلز کی فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ڈچز آف سسیکس کوسالگرہ کی بہت مبارکباد دیتے ہیں۔‘

اس کے علاوہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن، شہزادہ چارلس اور ڈچز کیملا کی جانب سے بھی میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

شہزادہ چارلس نے اپنی نانی الزبتھ بوزلیون کے لیے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پرخصوصی پوسٹ شیئر کی۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ کی والدہ اور شہزادہ چارلس کی نانی الزبتھ بوزلیون مارچ 2002ء میں 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید