• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر 40x40 کے نام سے خواتین کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کیا ہے۔

میگھن مارکل نے اپنی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ آرچویل ڈاٹ کام (Archwell.com) پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں امریکی اداکارہ میلیسا میکارتھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

دو منٹ کی اس ویڈیو کلپ میں ڈچز آف سسیکس نے وضاحت کی ہے کہ وہ دنیا بھرسے اپنے 40 دوستوں کو  دعوت دیتی ہیں کہ وہ 40 منٹ کا وقت ان ضرورت مند خواتین کے لیے نکالیں جو کہ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور پھر سے افرادی قوت کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

میگھن کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے لیے 40x40 کےاقدام کے آغاز سے اپنی40 ویں سالگرہ کو اپنے لیے مزید خاص بنانا چاہتی ہیں۔

اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے میگھن نے میلیسا میکارتھی کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ان کے تمام 40 دوست اس اقدام میں ان کے ساتھ شامل ہوئے تو اس سے واضح تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین