سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔
سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔