• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلری کلنٹن اور صوفی ٹروڈو کیجانب سے میگھن کے نئے اقدام کا خیر مقدم

سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو اور شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجین سمیت کئی نامور شخصیات نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے خواتین کے لیے 40x40 کے نام سے اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر 40x40 کے نام سے خواتین کے لیے ایک ایسے نئے اقدام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونے والی خواتین کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

میگھن مارکل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر میگھن کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری میگھن کی 40ویں سالگرہ منانے کے لیے میں 40 منٹ کا وقت ان ضرورت مند خواتین کے لیے وقف کر رہی ہوں جو کہ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور پھر سے افرادی قوت کا حصہ بنناچاہتی ہیں۔‘

شہزادی یوجین نے شاہی لوگوں کو دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اس قدام میں حصہ ڈال سکیں تو برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں اور 40 منٹ اس سماجی کام کے لیے وقف کریں۔

دوسری جانب سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میگھن مارکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور میگھن کے نئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔


کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ اور سابق کینیڈین میزبان صوفی ٹروڈو نے بھی میگھن مارکل کےاس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر خصوصی پوسٹ کی ۔


اس کے علاوہ میگھن کی درخواست پر سارہ پالسن، کیارا، گیبریل یونین، ڈیانا ایوارڈ کی سی ای او ٹیسی او جو، کیٹی کورک، دیپک چوپڑا اور صوفیہ کارسن، عدیلے، امینڈا گورمین، امینڈا نگیوین، ابرام ایکس کینڈی، گلوریا سٹینیم، جوز اندریس، ڈاکٹر نادین برک ہیریس اور سٹیلا میک کارٹنی نے بھی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ہیں۔

تازہ ترین