• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: شاعر و تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی اغواء کے بعد قتل

افغانستان کے صوبے اُرزگان میں افغان شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔

گورنر اُرزگان کے مطابق شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو صوبے اُرزگان کے ضلع چورہ میں ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔

گورنر اُرزگان نے الزام عائد کیا ہے کہ شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو طالبان نے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا ہے۔

گورنر اُرزگان کے ترجمان کے مطابق ننگر ہار کے ضلع سرخ رود میں طالبان نے گزشتہ رات 3 پل تباہ کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین