• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلستان جوہر میں شادی کی تقریب کی تیاریاں رکوادی گئیں


کورونا پابندیوں کے باعث لوگوں نے اپنے بڑے گھر شادی کے لیے کرائے پر دینے شروع کردیئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والی شادی کی تقریب کی تیاریاں رکوادی گئیں۔

شادی کی تقریب کا بندوبست کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہورہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک مکان مالک نے کرائے پر شادی کے لیے گھر فراہم کیا تھا، شادی کی تقریب رکوانے کے لیے سوسائٹی انتظامیہ اور مالک مکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پیسے لے کر اپنےگھروں میں شادیاں کروارہےہیں، سوسائٹی انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

تازہ ترین