پشاور (نمائندہ جنگ) لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کی شکایت پر صوبائی محتسب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زاسپتال چارسدہ ڈاکٹر جہانزیب سے ایک ہفتے میں تحریری جواب طلب کرلیا جبکہ انہیں ذاتی طور پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محتسب سیکرٹریٹ سے ایم ایس کو مراسلہ بھیج دیا گیاہے۔ چارسدہ ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر ماریہ بابر کے تبادلے پر موصوفہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ریلیف حاصل کیا تھا بعد ازاں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایم ایس لیڈی ڈاکٹر کو دفتر چھوڑنے کا کہہ رہا ہے اس دوران دونوں کے درمیان تکرار بھی ہوئی، لیڈی ڈاکٹر نے الزام لگایا تھا کہ انہیں ہراساں کرتے ہوئے ان پر حملہ کی کوشش کی گئی لیڈی ڈاکٹر نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست بھی دی تھی لیکن ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔