کراچی(ٹی وی رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ، شہبازشریف کی نوازشریف سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت ہوئی جس پر نوازشریف نے شہبازشریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے آگاہ کیاکہ وکلا ء نے ہوم آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی ہے، اپیل میں نوازشریف کی طبی وجوہات کے باعث برطانیہ میں قیام کی وجوہات بتا ئی گئی ہیں،شہباز شریف نےنوازشریف سے اصرار کیاکہ مکمل علاج اور ڈاکٹرو ں کی اجازت تک برطانیہ میں رہیں،قوم اور پارٹی کو آ پکی صحت سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے،پوری قوم اور پارٹی آ پ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔