کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزراء نے دعویٰ کيا ہے کہ ايران جوہری ہتھیاروںکے حصول سے صرف دس ہفتے دور ہے۔ مبصرین کی رائے ميں ايران اور اسرائيل خفيہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہيں اور مستقبل قريب ميں صورت حال مزيد بگڑ سکتی ہے۔ اسرائيلی وزير خارجہ ييئر لپيڈ اور وزير دفاع بينی گانٹر نے دعویٰ کيا ہے کہ اگر ايران چاہے، تو صرف دس ہفتوں کے اندر اندر جوہری ہتھيار تيار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق يہ سن 2015 ميں عالمی قوتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہو گی۔