راولپنڈی ،مری (اپنے رپورٹرسے،نمائندہ جنگ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر نگرانی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے تحصیل مری میں سپیشل ریسکیو آپریشن کیا۔اور 40 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ سپیشل ریسکیو آپریشن مری میں بھکاری بچوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کیا گیاتھا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں سیاحوں کی آمد سے پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔