• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر کی بندش سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں ،ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ (پ ر )رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرزرہنمائوں میر حاجی حفیظ اللہ بادینی، عبدالمالک محمد حسنی، حاجی غلام فاروق، حاجی طاہر خان میراحمداور تفتان بس یونین نمائندہ حاجی الله بخش نےمشترکہ بیان میں کہاہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سےتفتان ایران بارڈر، آمد و رفت پوائنٹس ،تجارتی گیٹ اور راہداریوں کی بندش سے رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اورعوام کو شدیدمعاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ہزاروں لوگ بےروز گار ہوگئے ہیںانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پہلے ہی لوگوں کےلیے روزگار کے مواقع نا پید ہیں ۔بے روزگاری کے باعث نوجواان یاتو جرائم پیشہ گروہوں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں یا پھر منشیات کا عادی ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان سے متعلق پالیسی بناتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر رکھے ۔صوبائی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے صوبے کے حکمران حقائق سے بخوبی آگاہ ہیں لہذا صوبائی حکومت کو اپنے صوبے اوراپنے عوام کی آواز بننی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں نے ان دو طرفہ تجارتی راستوں کو بحال نہ کیا توہم رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اپنے عوام کے ساتھ مل کر غیرمعینہ مدت کےلیے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ جس کی تمام تر زمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین