سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)14 سالہ لڑکا جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ نز د سبزی منڈی میں موجود جوہڑ میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کی غرض سے نہانے والا 14سالہ شاہزیب دلدل میں پھنس کر ڈوب گیا جس کو بعد ازاں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا مگر وہ دم توڑ چکا تھا۔ لڑکے کی وفات کی خبر سن کراسکے گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔