وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔
رحیم یارخان میں مندر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کی معاونت کررہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مندر کی بےحرمتی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کاباعث بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مذہب کی عبادت گاہ کی بےحرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسرمنافی ہے۔