کراچی کے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو نکالنے سے پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ نے سیلویج پلان سے متعلق کمیٹی بنادی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈپٹی کنسرویٹر، پرنسپل آفیسر ایم ایم ڈی اور چیف انجینئر کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی جہاز کے مالک کی جانب سے مقرر کردہ سی میک کمپنی کے پلان کا جائزہ لے گی۔
پورٹس اینڈ شپنگ کی کمیٹی ساحلی ریت میں پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن کی تکنیکی، حفاظتی اور موسمیاتی جانچ کرکے پلان کی اجازت دے گی۔