وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد کورونا اور پولیو ویکسین مہم کا تذکرہ کیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولیوکی انسدادی مہم کورونا ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے، بلوچستان میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پولیو کے خلاف کوشش جاری رکھی جائے تو موذی مرض کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
اُن کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں جنوبی علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ اثرات ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ انسداد کورونا کی ویکسی نیشن مہم ملک میں اچھی جارہی ہے، ملک بھر میں یومیہ 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہورہی ہے۔