کوئٹہ(نمائندہ جنگ) پی آئی اے نے 12سال بعد کوئٹہ سے براہ راست پشاور سروس کاآغاز کردیاہے جمعہ کو پہلی پرواز کوئٹہ سے پرواز روانہ ہوئی اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند،جنرل منیجر پی آئی اے بلوچستان بلال افضل ،پی ایس ایم لودھی محمد ،سی ایس او اے ایس ایف منصف گل ،ٹرمینل منیجر سول ایوی ایشن صہیب احمد،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کوئٹہ ڈویژن کی ایگزیکٹو ممبر شرمین اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔