لاہور( جنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں ۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے شاہد خاقان سے کہا کہ آپ ٹی وی پر نہ جایا کریں ۔
وہ ٹاک شوز میں ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں ، وزیراعظم رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ہر طرح کی بات کرنے کا لائسنس مل گیا ہے، جو بات چاہیں کردیں ۔ قومی مصالحت کی بات پہلے خود کرتے تھے تو ٹھیک شہباز کے کرنے سے کیسے غلط ہوگئی۔
انہوں نے کہا شہباز شریف نے تو پاکستان کو دلدل سے نکالنے کی بات کی ہے۔ ماضی کو اب دفن کردینا چاہئیے اور آگے کا راستہ تلاش کرنا چاہئیے ۔ میں کہتا ہوں کہ 100 فیصدی 2020 میں الیکشن ہوجائیں گے