• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم آج تاریخ رقم کریں گے، منظور جونیئر

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے ہاکی اولمپیئنز بھی دعا گو ہیں۔

ہاکی اولمپئن منظورجونیئر نے کہا کہ  خواہش ہے اولمپکس میں پاکستان کا ترانہ دوبارہ سنوں، نیک تمنائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں وہ آج تاریخ رقم کریں گے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ ارشد ندیم بے دھڑک ہوکر تھرو کریں کسی قسم کا دباؤمت لیں۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے، جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین