• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کیخلاف مقدمہ درج


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 2 سینئر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت نے مقدمے کے خلاف تحریری جوابات ایف آئی اے میں جمع کرادیے ہیں۔

عامر میر نے تحریری جواب میں کہا کہ میں گرفتاری کے لیے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری صحافتی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہے، ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

عمران شفقت نے تحریری جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ان کی واضح تردید کرتا ہوں۔

تازہ ترین