قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو افغان ایشو کا ادراک نہیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ افغانستان میں منتخب حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زبردستی حکومت پر قابض ہونے کے حامی نہیں، وزیراعظم عمران خان کو افغان ایشو کا ادراک نہیں۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ امریکا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کروائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک بھی افغان خانہ جنگی بند کروانے کےلئے کردار ادا کریں۔
آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی ہے۔