امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سوچ و عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی ہر شعبے میں سرایت کرچکی ہے، انتخابات میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی عمران شفقت اور عامر میر کی گرفتاری آزادی اظہار پر سوالیہ نشان ہے، صحافیوں پر حملے اور ان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں سوچ اور عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔
اپنے پیغام میں سراج الحق نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔