گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کے حوالے سے بیان سامنے آگئے۔
ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نعرے لگاتی ہے اور غیرمنتخب شخص کو ایڈمنسٹریٹر بنادیا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پچھلے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی کہا تھا کہ آپ کا ساتھ دیں گے، تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیاسی تقرری کے خلاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، ایڈمنسٹریٹر کا تقرر غیر جمہوری اقدام ہے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نعرے لگاتی ہے اور غیر منتخب شخص کو ایڈمنسٹریٹر بنادیا، میں ایڈمنسٹریٹر کے تقرر کےخلاف ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے نیوٹرل آدمی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا کہا تھا، کراچی میں کسی ترقیاتی پراجیکٹ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔