• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈانس وائرل کلپ‘ کیوجہ سے بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی، حماد شعیب

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب نے کہا ہے کہ میرے ڈانس کی وائرل ویڈیو کے پڑوسی ملک میں بھی کافی چرچے رہے اور اسی وجہ سے انہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی۔کچھ عرصہ قبل اداکار حماد شعیب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں وہ ’گھنگرو‘ گانے پر بڑی مہارت سے ڈانس کررہے تھے۔حماد شعیب نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ وہ میرے کزن کی شیندی (مہندی اور شادی کی مشترکہ تقریب) تھی اور گھنگرو گانے پر کیا جانیوالا ڈانس میں نے سیکھا نہیں تھا بلکہ وہ ایک اتفاقیہ پرفارمنس تھی، کزن نے زبردستی مجھے اسٹیج پر بھیجا تھا۔حماد شعیب نے کہا کہ یہ ویڈیو میرے کزن کی جانب سے بنائی گئی تھی جو میں نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریب کے دو سے تین ماہ بعد پوسٹ کی، اگلی صبح جب اٹھا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔اداکار نے کہا کہ کچھ دن بعد ویڈیو دبئی اور برطانیہ کے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوئی اور بعدازاں بھارت میں بھی ویڈیو مقبول ہوگئی، جن پیجز پر معروف اداکاروں کے ڈانس کی ویڈیو پوسٹ کی جاتی ہیں وہاں میری ویڈیو لگی تھی جسے 40 ملین ویوز ملے۔حماد شعیب نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی، 6 سے 7 کمرشلز کی پیشکش ہوئی، اس کے علاوہ دیگر چیزوں کی بھی آفر ہوئی جو حالات کی وجہ سے نہیں کرسکا۔

تازہ ترین