• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران شفقت، عامر میر کی گرفتاری آزادیٔ اظہار پر سوال ہے: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ صحافی عمران شفقت اور عامر میر کی گرفتاری آزادیٔ اظہار پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملے اور ان کی گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں، ملک میں سوچ اور عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن اور نا انصافی ہر شعبے میں سرایت کر چکی ہے، انتخابات میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیں گے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

تازہ ترین